-
سکھر ۔ وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کا تصادم نہیں ہونے دیگی، مخالفین کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوںگی، رویوں کو تبدیل کر کے مثبت جمہوری رویہ اختیار کیا جانے کی ضرورت ہے، حکومت سیاسی مفاہمت کی فضائ کوپروان چڑھانا چاہتی ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے کیا، وفاقی وزیر نے مذید کہا کہ پائیدار جمہوریت کے استحکام سے ہی ملکی استحکام ہے، جمہوریت مضبو ط ہوگی تو ملک بھی مستحکم و مضبوط ہو گا،بد قسمتی ہے کہ جب بھی ملک میں جموریت پھلنے پھولنے لگتی ہے تو جمہوریت دشمن اسکے خلاف سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف بلا جوازتنقید کرنے والے غیر جمہوری رویہ رکھنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں،مخالفین جان لیں کہ صدر آصف علی زرداری ایک منتخب جمہوری صدر ہیں او ر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے شریک چیئر مین بھی ہیں، انکی قیادت میں پارٹی اور حکومت مضبوط ہے ،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، مخالفین کو چاہے جتنا بھی ناگوار گزرے تاہم حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی کی بڑی سیاسی عوامی جماعت ہے، جس نے اپنے ادوار میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا، مستقبل میں بھی بیروزگاری کے خاتمہ کا مشن جاری رہیگا،سیاستدان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہماری سیاست انسانی خدمت کی شکل میں عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو جمہوریت کا تحفہ دیا، حکومتی کارکردگی کے باعث ملکی ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بیشترعوامی مسائل گزشتہ ادوار آمریت کی پیداوار ہیں ، آمریت کے دور میں دہشتگردی کا مسئلہ بنا ، تاہم جمہوری حکومت میں دہشتگردوں کیخلاف انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے ، ملک کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا تھا اس کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شروع کر رکھا ہے، ملک میں 25 لاکھ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار روپے ماہانہ کی اسکیم دی گئی ہے، جسے آئندہ برس دو ہزار روپے ماہوار کر دیا جائیگا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے نعمان اسلام شیخ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خرطوم ۔ سوڈان کی حکومت نے افریقی یونین اور اقوام متحدہ کی امن فوج پر دارفر کے باغیوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج اور افریقی یونین نے دارفر کے باغیوں کو خوراک اور ایندھن فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خوراک اور ایندھن کے 8 ٹرک باغیوں نے اپنے قبضہ میں لے رکھے ہیں جبکہ امن فوج نے ان ٹرکوں کے لاپتہ ہونے یا چوری ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو اقوام متحدہ کی امن فوج اور دارفر کے باغیوں کے درمیان تعاون تصور کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک اور ایندھن کے ٹرک لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے۔
-
پیرس ۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوںکے سنگلز مقابلوں میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ سپین کے رافیل ندال دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پرچلے گئے ہیں۔ سربیا کے نوویک ڈجکووچ ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے اوربرطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے سے تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔ جوویلفرائیڈ تسونگا ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں سے نویں ، مارین کلک 4درجے بہتری کے بعد 14ویں سے 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ 3درجے ترقی پاکر 22ویں سے 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فرنینڈوورڈاسکو3درجے تنزلی کے بعد 9ویں سے 12ویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارراجر فیڈرر پہلے نمبر پرہیں۔ سربیا کے نوویک ڈجکووچ ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبرپر ، برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے سے تیسرے نمبر پر جبکہ سپین کے رافیل ندال انجری مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن سے باہرہوگئے تھے اور وہ عالمی رینکنگ میں دو ردجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو پانچویں، روس کے ڈیوڈنکوچھٹے، امریکہ کے اینڈی راڈک ساتویں، سویڈن کے رابن سوڈرلنگ آٹھویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا ایک درجہ ترقی پاکر 10ویں سے نویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔ کروشیا کے مارین کلک 4درجے ترقی پاکر 14ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے، چلی کے فرنینڈو گونزالز 11ویں نمبر پر بدستور قائم ہیں، سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو 3درجے تنزلی کے بعد 9ویں سے 12ویں نمبر پرچلے گئے ہیں،فرانس کے گیل مونفلس ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں سے 13ویں ، جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں سے 14ویں،سپین کے ٹومی روبریڈو ایک درجہ ترقی پاکر 16ویں سے 15ویں ، فرانس کے جائلز سمن ایک درجہ تنزلی کے بعد 15ویںسے 16 ویں پرچلے گئے۔ جرمنی کے ٹومی ہاس 17ویں ،سپین کے ڈیوڈ فیرر 18ویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ روس کے میخائل یوزخنی ایک درجہ ترقی پاکر 20ویں سے 19ویں ، آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ 3درجے ترقی پاکر 22ویں سے 19ویں ، سوئس سٹانسلاس وارینکا 2درجے تنزلی کے بعد 19ویں سے 21ویں ، سپین کے جان کارلوس فریرو ایک درجہ ترقی پاکر 23ویںسے 22ویں ، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ 2درجے تنزلی کے بعد 21ویںسے 23ویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔ کروشیا کے آئیوان لوبی چچ 24ویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔ امریکہ کے جان انسر ایک درجہ ترقی پاکر26ویں سے 25ویں، سپین کے نیکولس الماگرو ایک درجہ تنزلی کے بعد 25ویں سے 26ویں ، جرمنی کے فلپ کولیشرائیبر ایک درجہ تنزلی کے بعد 26ویں سے 27ویں، سپین کے البرٹ مونٹانس 4درجے ترقی پاکر32ویں سے 28ویں ، ارجنٹائن کے جان مناکو4درجے ترقی پاکر33ویں سے 29ویں ، امریکہ کے ثام قیوری ایک درجہ تنزلی کے بعد 29ویں سے 30ویں،آسٹریلیا کے جرگن ملزر 6درجے تنزلی کے بعد 26ویں سے 32ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ قبرص کے مارکوس بگڈائس 3درجے تنزلی کے بعد 31ویں سے 34ویں، کروشیا کے آئیوکارلوچ 6 درجے ترقی پاکر 39ویں سے 33ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فرانس کے پال ہنری میتھیو40ویں نمبر پر بدستور قائم ہیں، سپین کے گلرموگارشیا لوپذ 44ویں نمبر پرقائم ہیں۔امریکہ کے جیمز بلیک 9درجے تنزلی کے بعد 45ویںسے 54ویں نمبر پر چلے گئے، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ 3درجے تنزلی کے بعد 52ویں سے 55ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔ امریکہ کے میرڈی فیش 3درجے تنزلی کے بعد 54ویں سے 57 ویں نمبر پر، فرانس کے آرنڈ کلیمنٹ 5درجے تنزلی کے بعد 55ویں سے 60ویں نمبر پرچلے گئے۔ روس کے ایگور کیونٹسین 100ویں سے 10درجے ترقی پاکر 90ویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔